13 مئی 2012 - 19:30

شام ميں ہونے والي جھڑپ ميں کم سے کم تئیس فوجي ہلاک ہو گئے ہيں-

ابنا: رپورٹوں کے مطابق حمص صوبے  کے الرستن شہر ميں سيکورٹي فورس  اور دہشت گردوں کے درميان جھڑپ ميں کم سے کم تيئس شامي فوجي ہلاک ہو گئے جبکہ دسيوں فوجي زخمي بھي ہوئے ہيں -

خبروں کے مطابق الرستن شہر ميں جھڑپيں ، اتوار سے ہي شروع ہو گئ تھيں جن ميں ايک بچہ مارا گيا جبکہ دسيوں زخمي ہوئےہيں  دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ  موٹر سائيکل پر سوار مسلح دہشتگردوں نے دمشق ميں حضرت رقيہ کے حرم کے امام جماعت حجت الاسلام شيخ عباس لحام کو حرم کے قريب واقع ايک گلي ميں گولياں ماردي ہيں-

بياليس سالہ شہيد شيخ عباس لحام  گذشتہ پانچ برس سے حضرت رقيہ کے حرم ميں امام جماعت کے فرائض انجام دے رہے تھے -   واضح رہے کہ تين ہفتے قبل بھي افغانستان سے تعلق رکھنے والے ايک عالم دين کو دمشق سے متصل  سيدہ زينب شہر ميں جہاں  حضرت زينب سلام اللہ  عليھا کا حرم مطہر ہے دہشت گردوں نے گولي مار کرشہيد کرديا تھا-

شام ميں ايسے حالات ميں دہشت گردانہ حملے جاري ہيں کہ جب کوفي عنان کي امن تجويز کے مطابق بارہ اپريل سے اس ملک ميں جنگ بندي کا اعلان کر ديا گيا ہے ليکن مسلح باغي کچھ عرب اور مغربي ملکوں کي مدد سے ، شہروں سے شامي فوجي کے انخلاء سے فائدہ اٹھانے کي کوشش کر رہے ہيں اور دہشت گردانہ اقدامات جاري رکھے ہيں-.......

/169